بغاوت مہنگی پڑ گئی، پی ٹی آئی کراچی نے مزید 6نمائندےفارغ کردیے

06:17 PM, 25 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پی ٹی آئی سے بغاوت مہنگی پڑ گئی ۔کراچی میں   میئر کراچی کے الیکشن میں پارٹی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


 پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میئر کراچی کے الیکشن میں پارٹی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نکالے گئے نمائندوں میں صدر ٹاؤن کے علی رضا، کورنگی ٹاؤن کے سلمان خان، صدر ٹاؤن یوسی ون کے چیئرمین عمران پروانی اور مورو میر بحر ٹاؤن کے عبدالمجید شامل ہیں۔

اورنگی ٹاؤن یوسی 5 کے چیئرمین ملک اختر اور یوسی 7 مومن آباد کے محمد ادریس کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ جوابات اطمینان بخش نہیں اور ایک جیسے سٹیریو ٹائپ ہیں۔ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے الیکشن میں پارٹی ہدایت پرعمل نہ کرنے پر 11 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالا تھا۔

مزیدخبریں