بے چارے گھوڑے کی شامت آگئی،بھارتیوں نے زبردستی سگریٹ پلادیا،پولیس نے ایکشن لے لیا

05:28 PM, 25 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اتر اکھنڈ: بھارت میں بے چارے گھوڑے کی شامت آگئی۔ بھارتیوں نے گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلادیا۔ پولیس نے اس پرایکشن لیا۔ گھوڑے کو سگریٹ پلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں پولیس نے گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 افراد زبردستی گھوڑے کو سگریٹ پلانے کیلئے اس کی ناک اور منہ بند کرتے ہیں تاکہ سگریٹ کا دھواں گھوڑے کے منہ کے اندر جا سکے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  دونوں افراد نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ایسا کیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، دونوں افراد کے اس عمل کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر لوگ اپنے غصے کااظہار بھی کررہے ہیں اور بھرپور تنقید بھی ہورہی ہے۔

مزیدخبریں