نواز شریف کیلئے دبئی میں شاہی پروٹوکول ، رائل فیملی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں 

04:20 PM, 25 Jun, 2023

دبئی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کو یواے ای کی حکومت کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ نواز شریف شاہی خاندان کی طرف سے فراہم کردہ رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں اور فیملی کے ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج دبئی کی اہم شخصیات ،رائل فیملی ممبران اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔ نواز شریف کے ساتھ مریم نواز بھی ہوں گی۔ سابق وزیر اعظم دبئی میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے بعد نواز شریف ابوظہبی جائیں گے۔ اس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے۔ 

مزیدخبریں