جناح ہسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑنے کے معاملے پیش رفت، عائشہ نے عادل سے پسند کی شادی کی، دوست کی سالگرہ میں گئی تھی: ساس کا بیان 

جناح ہسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑنے کے معاملے پیش رفت، عائشہ نے عادل سے پسند کی شادی کی، دوست کی سالگرہ میں گئی تھی: ساس کا بیان 

کراچی : جناح اسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑنے کے معاملہ میں پیش رفت ہوئی ہے۔  متوفیہ کی ساس کا بیان سامنے آگیا ۔ خاتون کے مطابق عائشہ دوست کی سالگرہ پارٹی میں بتا کر گئی تھی،بیٹا عادل نشے کا عادی ہے اسے واقعے کا علم نہیں ۔ گھر بھی نہیں آیا۔

متوفیہ عائشہ کی ساس کا کہنا ہے کہ  ٹی وی پر واقعہ دیکھ کرپنجاب سے یہاں پہنچی ۔ بیٹے کا نام عادل ہے جو بیوی کے ساتھ گلستان جوہر میں رہتا ہے۔ بیٹا کراچی میں ڈرائیوری کرتا ہے ۔ عائشہ میری کزن کی بیٹی  تھی اور تعلق پنجاب سے ہے ۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عائشہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے والد ہوٹل چلاتے ہیں  /عادل اپنی بیوی کے ہمراہ چھ ماہ سے کراچی میں رہتا ہے۔ دونوں کی پسند کی شادی تھی ، شادی کو ڈھائی سال ہو گئے ۔ 

مصنف کے بارے میں