اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غریب ملک پر پینشن کا بہت بڑا بوجھ ہے جس کا بل 800 ارب تک پہنچ چکا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پینشن سے متعلق ریفارمز کی کوشش کر رہے ہیں، پینشن کیش اکاؤنٹنگ مستقبل میں ناقابل برداشت ہو جائے گا۔
دو پینشن سے متعلق معاملہ واضح کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دو یا دو سے زیادہ پینشن والے گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے افسران ایک پینشن کے حقدار ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ ایک زیادہ پینشن والے افسران اپنی چوائس پر کسی ایک پینش کا انتخاب کر سکیں گے، ریٹائرڈ سرکاری افسر کے انتقال پر بیوہ پینشن لے سکے گی۔ سرکاری افسر اور شریک حیات دونوں کی وفات پر بچوں کو 10 سال پینشن ملے گی۔