جلد ارشد شریف  کے قاتلوں  اور عمران خان پر فائرنگ کرنے والوں کے نام قوم کو بتاؤں گا، سیاست کے 2 "بچے" وزیر اعظم بنیں گے نہ پی ٹی آئی الیکشن کا حصہ ہوگی: واوڈا 

09:52 AM, 25 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے اگر الیکشن لڑا تو آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑوں گا۔پی ٹی آئی کے لیڈروں میں کوئی ایسا نظر نہیں آتا جو عمران خان کے ساتھ کھڑا رہ جائے۔اگلے وزیراعظم میں بہت زیادہ ہاتھ آزاد ارکان اور ٹولوں کا ہوگا،پرویز خٹک اپنا گروپ بنائیں گے استحکام پاکستان پارٹی میں نہیں جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ چیئرمین صاحب کسی کو اپنی ڈرائیونگ سیٹ کا اسٹیئرنگ نہیں دیں گے پہاڑ سے گاڑی گرنے والی ہے گرا دیں گے کسی کو نہیں دیں گے۔دو بچے اپنے والدین سے فرمائش کررہے ہیں ہمیں وزیراعظم بناد دیں مگر میں ان کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیلٹ کے اندراور الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے نہ پی ٹی آئی ہوگی۔ دھڑوں میں گروپوں میں نئی پارٹیوں میں تقسیم ہوجائے گی۔انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے مگر ہوجائیں گے ۔وہ کہتے ہیں میں جس کو ٹکٹ دوں گا ٹکٹ لینے والا کہاں ہے،ٹکٹ دینے والے تو آپ ہیں لینے والا کہاں ہے۔

 سابق وفاقی وزیر ،فیصل واوڈا نےکہا کہ ہمیں تو اللہ موکلوں سے دور رکھے۔جس وقت میں نکالا گیا اس وقت پارٹی عروج پر تھی اور چیئرمین تحریک انصاف بھی عروج پر تھے۔ ان کو بچاتے بچاتے میں نکالا گیا یہ تو سب اپنی جان بچانے کے لئے نکل رہے ہیں ۔جو ساری باتیں میں نے کیں وہ سب نظر آرہا تھا جب آپ بدعت کی طرف چل پڑیں اور آپ کا تکیہ انسانوں کی طرف ہوجائے تو پھر چیزیں خراب ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ اللہ سے مدد مانگتے ہیں اللہ سے رجوع کرتے ہیں توہم جیسے گناہ گار لوگوں کی بھی اللہ تعالیٰ سمت سیدھی کردیتا ہے۔اگر آپ کالے اور سفید کپڑوں کے بیچ میں بکروں کے سینگ کے بیچ میں گھومنا شروع کردیں تو پھر تو ایسے ہی ہوتا ہے۔ جو بارہ سال پرانے تحریک انصاف کے چیئرمین تھے جو آخری دو ڈھائی سال پہلے کے تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں وہ دو مختلف لوگ ہیں۔ اتنا بڑا سیاستدان مقبول لیڈراس کو اگر یہی سمجھ نہیں آئی کہ جو باتیں میں نے گیارہ مہینے پہلے کیں وہ ایک کے بعد ایک صحیح ہوتی چلی گئیں۔ 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وہ یہی نہیں سمجھ پاتے کہ گدھا کون ہے گھوڑا کون ہے اچھا کون ہے برا کون کالا کون ہے سفید کون ہے پھر توبڑی کمی ہے ۔بدعت میں موکل آگئے جن آگئے فال نکالنے والے آگئے کھیل پوری قوم کو پتہ چل گیا۔چیئرمین نے اپنی سیاست تباہ کی ملک کو بڑانقصان ہوا ایک ایسے لیڈ ر سے محروم ہوا ہم جیسے لوگوں کی سیاست تباہ ہوئی مستقبل تباہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ خان کو ڈی ٹریک کرنے میں ان لوگوں نے کردار ادا کیا ہے جو رشتے کپڑوں سے بھی قریب ہوتے ہیں وہ خاص ۔میں کسی ذمہ داری کے تحت بہت زیادہ چیزیں نہیں کھول سکتا ۔ وہ نہیں جائیں گے تو پھر میں آپ جیسے لوگوں کے سامنے اپنی آواز اٹھاؤں گاکھولوں گا سب کچھ بتاؤں گا۔ چاہے وہ ارشد شریف کا قتل ہواس میں جو جو لوگ ملوث ہوں ان کا نام ہوعمران خان پر فائرنگ میں جو لوگ ملوث ہیں ۔ 

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پورا گیم رچانے میں کیا ہواکرپشن میں کیا ہوا پاکستان کی بنیادیں ہلانے میں کیا ہواسب بتاؤں گا۔ پردے کے پیچھے بہت کچھ ہورہا ہے ۔شاید قوم کو نہیں پتہ اس کے نتائج کا انتظار کریں نہیں ہوا تو پھر ہم جیسے آگے آجائیں گے۔ ہم تو خودکش بمبار ہیں پاکستانی قوم کے سامنے سارا تماشہ کھول دیں گے۔جو چیزیں دیکھی ہیں جو معصوم شکلیں ان قتل و غارت کے پیچھے ہیں چشمہ لگاکر سیدھے بال کرکے کھڑے ہونے والے لوگ ان کی اصلیت دکھانا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں