عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام 

10:36 PM, 25 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام  بنادی گئی ۔ بنی گالہ  کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑدیا۔ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلئے  پیسے دیے گئے تھے ۔ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے  متعلق آگاہ کیا۔ بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں