پرویز الہٰی نے واپسی کیلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی: نعمان لنگڑیال 

پرویز الہٰی نے واپسی کیلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی: نعمان لنگڑیال 
سورس: File

چیچہ وطنی : پی ٹی آئی سے منحرف ہو کر ڈی سیٹ ہونے  والے سابق رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال نے الزام لگایا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے پارٹی میں واپسی کے لیے 10 کروڑ روپے کی آفر کی تھی۔

چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 202 پر ضمنی انتخاب کے لیے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو جہانگیرترین کے ساتھ کھڑے رہے ۔ ہمارے ساتھی محب وطن تھے جنہوں نے رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ ہم نے ضمیرکا سودا کیا۔ میں وزیر تھا لیکن پی ٹی آئی میں جرات نہ تھی کہ مجھے نکال سکتے۔

 خیال رہے کہ نعمان لنگڑیال ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں