چودھری شجاعت حسین کا چھوٹے بھائی وجاہت حسین کو منہ توڑ جواب 

05:31 PM, 25 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری وجاہت حسین نے بے ہودہ باتیں کی۔ انہیں میرے بیٹوں سے متعلق الزام تراشی بے بنیاد ہے۔ 

سوشل میڈیا پر بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  میرے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین نے ہمارے گھر گجرات میں لوگوں سے باتیں کیں۔ نیشنل لیول کے بڑے لیڈر آصف علی زرداری کے متعلق الزام ترشی کی۔ 

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میرے بیٹوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ڈالرز مانگے ہیں۔ اگر انہوں نے یہ باتیں کی ہیں تو یہ نہایت بے ہودہ باتیں ہیں۔ 

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ طارق بشیر چیمہ کےمتعلق جو بیان دیاہے وہ غیر اخلاقی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔چودھری وجاہت نے یہ بھی کہا طارق بشیر چیمہ نےہمارے خاندان کو تقسیم کردیا۔  پاکستان میں پہلے بھی سینکڑوں پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک اور بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا۔

                                                                               

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی،چودھری شجاعت حسین میرے کہنے پر ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار  شہباز شریف کو ووٹ ڈالا تھا۔ میں نے میرے بیٹوں کو ہمیشہ سچ بولنے اور وعدے کا پاس رکھنے کی تلقین کی ہے ۔ 

مزیدخبریں