وزیراعظم کی بلاول ہاؤس آمد، والدہ کے انتقال پر آصف زرداری سے تعزیت

02:27 PM, 25 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

 کراچی: سابق صدر  آصف علی زرداری سے تعزیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف  زرداری ہاؤس  پہنچ گئے ، وزیر اعظم نے آصف زرداری، وزیرخارجہ بلاول بھٹو  اور  آصفہ بھٹو زرداری سے  زرین آراء زرداری کے انتقال پر تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق تعزیت کیلئے زرداری ہاؤس آمد کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق اور فہد حسین  بھی ہیں جبکہ صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے راجہ پرویز اشرف، مراد علی شاہ، شازیہ مری، نوید قمر، زاہد اکرم درانی، علی حسن زرداری، مرتضی وہاب ودیگر  نےبھی تعزیت کی۔

مزیدخبریں