وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات

12:19 PM, 25 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کیگالی: وزیر مملکت  برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات  ہوئی ہےجس میں 

پاکستان اور برطانیہ نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

 روانڈا میں 26ویں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس  کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے وسیع المیعاد تجارتی معاہدے بڑھانے پر گفتگو   ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان  تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان معاملے پر مشترکہ مسائل پر بھی بات چیت کی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کامن ویلتھ فارن افیئرز منسٹریل میٹنگ  میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدار، خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام، بشمول حق خود ارادیت تب ہی وسیع تر مقاصد حاصل کریں گے جب ان کا اطلاق عالمی سطح پر اور بلا امتیاز کیا جائے۔

بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کے علاوہ وزیر مملکت نے برطانیہ کے وزیر برائے جنوبی ایشیا اور اقوام متحدہ کے لارڈ طارق احمد، جمیکا کی وزیر خارجہ کمینا جانسن اسمتھ، ڈومینیکا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر کینتھ ڈیروکس  کے ساتھ مفید دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ 

مزیدخبریں