اسلامی جعمیت طلبا کا کالج کے طالب علم پر تشدد

09:41 PM, 25 Jun, 2021

لاہور، اسلامی جعمیت  طلبا کے کارکنوں نے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت کالونی میں فرسٹ ائیر  کے طالب علم کو تشدد بنا ڈالا۔ 

پولیس کے مطابق اسلامی  جعمیت  طلبا کے کارکنوں نے آج محمد نعمان طلب علم کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ہاسٹل میں اپنے دوست کو ملنے آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اقبال نامی طالب علم کے دوست کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں اس کے بازو اور سر پر چوٹیں آئیں۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں