راولپنڈی پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گلی سے گزرنے والی اسکول ٹیچر سے موٹر سائیکل سوار نے پرس چھینا۔
اس دوران خاتون منہ کے بل سڑک پر جا گری اور زخمی ہو گئی تاہم راہزن فرار ہو گیا۔ اس کے بعد موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچا اور خاتون کی مدد بھی کی۔
راولپنڈی پولیس نے خاتون سے پرس سنیچنگ کرنے والا ملزم انیس اقبال گرفتار کرلیا۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) June 25, 2021
سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیےتھے۔ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی جس دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ pic.twitter.com/2J2jHdW9ow
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم انیس اقبال کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی جس دوران ملزم کے اپنے ہی پستول سے نکلی گولی دائیں کلائی پر لگی۔ ملزم کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور پرس بھی برآمد کر لیا گیا۔