نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات2021 کا نیا شیڈول جا ری کر دیاگیا ،پہلی دفعہ سالانہ امتحانات کے تمام پرچوں کا دورانیہ 2 گھنٹے پر مشتمل ہو گا ۔
کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سال امتحانی پرچوں کا دورانیہ 2گھنٹے پر مشتمل ہو گا ،سائنس گروپ والوں کا امتحان صبح کی شفٹ میں ہوگا ۔
اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 5 جولائی سے شروع ہونگے اور 27 جولائی کو اختتام پزیر ہونگے ،نئے امتحانی اوقات کے مطابق سائنس گروپ کے پرچوں کا وقت صبح 9:30 سے 11:30 تک ہو گا جبکہ جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر 2:30 سے 4:30 تک ہونگے ۔