لاہور :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایف اے ٹی ایف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نااہلوں نے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے دیکھ لیا ، ہاتھ جوڑ لیے پاؤں پکڑ لیےلیکن کوئی بات نہیں بنی ۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا سلیکٹڈ کی ناگھر میں عزت ہے نا باہر ،تیسرے سال بھی پاکستان پوری طرح گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہاتھ جوڑ لیے پائوں پکڑ لیےلیکن کہیں دال نہیں گلی ۔
ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا انہیں کوئی منہ نہیں لگاتا تو کوئی فون نہیں اٹھا تا ،نا اہلوں نے اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر دیکھ لیا ،لیکن کہیں کوئی بات نہیں بنی ۔
واضح رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف ) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمدکیا گیا۔ ایک پہلو پر پاکستان نے کافی پیش رفت مکمل کرلی ہے۔
انتہا پسند مودی سرکار کو پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ پر منہ کی کھانا پڑ گئی۔ بھارت کی پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں لے جانے کی مکروہ کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی کو باضابطہ طور پر سراہتے ہوئے پاکستان کو مزید 6 نکات پر عملدرآمد کا کہہ دیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید 6 نکات پر اکتوبر تک پیش رفت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ورچوئل اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کی گئی جس میں صدر ایف اے ٹی ایف مارکس پلیئر نے بتایا کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر عمل درآمد کیا ہے تاہم پاکستان کو باقی 6 نکات پر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔