بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو معمولی تنازعہ پر گرفتار کر لیا گیا 

07:35 PM, 25 Jun, 2021

احمد آباد :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پائل روہتگی کو غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر احمد آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ،سوسائٹی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر پراگ شا ہ نے سیٹلائٹ ٹائون احمد آباد پولیس سٹیشن میں اداکارہ کیخلاف درخواست دی تھی ۔

متنازعہ بیانات اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر بھارتی اداکارہ ایک دفعہ پھر پولیس کی حراست میں آگئیں ،اس سے قبل بھی اداکارہ کا ٹوئٹر اکائونٹ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر دو بار معطل ہو چکا ہے ،پولیس سٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت میں ڈاکٹر پراگ نے موقف اختیار کیا کہ روہتگی نے پلیئنگ ایریا کے معاملے پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس معاملےپر اُن  سے بحث کرے گا وہ اس کی ٹانگ توڑ ڈالیں گی ،اپنی شکایت میں انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے سوسائٹی کے چیئرمین میں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیں اور سوسائٹی کے واٹس ایپ گروپ میں غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا ۔

شکایت درج ہو نے پر احمد آباد سیٹلائٹ ٹائون کی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو فوری طور پر گرفتار کر لیا،گرفتاری کے فوراََ بعد اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیااور پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔

واضح رہے متنازع بیانات کے باعث اکثراوقات اداکارہ  پائل روہتگی  شہ سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

اداکارہ نے بالی ووڈ میں پہلی فلم ” یہ کیا ہو رہاہے “ میں اداکاری کرتے ہوئے ڈیبیو کیا ، اس کے بعد انہوں نے متعددفلموں میں کام کیا جن میں پلان، پولیس فورس، رخت ، توبہ توبہ ، لیلا، چائنہ ٹاؤن ، ہے بے بی ، ڈھول بھی شامل ہیں ۔

مزیدخبریں