کراچی میں غیر قانونی طورپر مقیم دو چینی باشندے گرفتار

کراچی میں غیر قانونی طورپر مقیم دو چینی باشندے گرفتار
سورس: file photo

اسلام آباد :وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم دو چینی باشندوں کو گرفتارکر لیا ۔

نیونیوز کے مطابق یہ چینی باشندے سال  2019 میں پاکستان  میں صرف 30 دنوں کے بزنس ویزہ پر آئے لیکن پھر کراچی کے مختلف علاقوں میں مقامی شہریوں کے ساتھ مل کر کاروبار کرنے لگے تھے، حکام کوان دونوں کے خلاف کارروائی کےلیے اطلاع موصول ہوئی تھی۔

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے جیکب لائنز میں کارروائی کرکے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے، حکام نے بتایا کہ گرفتارغیر ملکیوں کا تعلق چین سے ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

دونوں بالترتیب 2017 اور 2019میں جعلی کاغذات پر پاکستان آئے، گرفتار ایک ملزم جن بنگ بن 2017 میں جعلی کاغذات پر لاہور آیاجبکہ دوسرا گرفتارملزم زاؤ یون ڈونگ 2019میں کراچی آیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں تیس تیس دن کے بزنس ویزہ پر پاکستان آئے اور پھر سلپ ہوگئے، ملزمان عائشہ منزل، لیاقت آباد، لائنز ایریا اوررنچھوڑ لائن میں کاروبارکررہےتھے، ملزمان مقامی افرادکی مدد سے بچوں کے گیمنگ زونز چلارہےتھے، دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کےلیے اطلاع موصول ہوئی تھی،دونوں پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔