لاہور: اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نواب اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
شاہ زوار بگٹی پر نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے شاہ زوار کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے مقدمہ میں شاہ زوار کیخلاف 295 سی کی دفعات بھی درج کی گئیں ہیں۔
شاہ زوار بگٹی کیخلاف کئی خواتین نے حراسگی کی درخواستیں جمع کروائیں ہیں، درخواستوں کے مطابق شا ہ زوار بگٹی متعدد خواتین کو بلیک میل کرتے ہیں اور انکی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔
نواب اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔تاہم اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔