بچے پیدا کریں اور لاکھوں روپے کا انعام حاصل کریں 

06:30 PM, 25 Jun, 2021

بھارت میں جہاں ایک طرف آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے وہیں بھارت کی ایک ریاست میں زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین کیلئے انعام کا اعلان کر دیاگیا ہے ۔

بھارتی ریاست میزورام میں زیادہ بچے پیدا کرنےوالے والدین کو ایک لاکھ بھارتی روپے دینے کا اعلان کر دیا گیا ۔

نوجوانوں کے امور،سپورٹس اور سیاحت کے وزیر نے اپنے انتخابی حلقے میں سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین کو فی کس ایک لاکھ بھارتی روپے ، ایک سند اور ٹرافی انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ بچوں کی کم از کم تعداد کتنی ہونی چاہیے،یہ اقدام ریاست میں آبادی کی گرتی ہوئی شرح  کے باعث اٹھا یا گیا ہے۔ 

واضح رہے 2019 کے گراف کے مطابق بھارت کی آباد ی  1.366بلین ریکارڈ کی گئی تھی ۔

مزیدخبریں