پاکستان میڈیکل کمیشن نے ڈاکٹرز کا این ایل ای امتحان لینے کیلئے من پسند فرم کو ٹھیکہ دیدیا

03:52 PM, 25 Jun, 2021

لاہور : پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور میگا اسکینڈل سامنے آگیا ، پاکستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدر علی رضا نے ایک بار پھر ڈاکٹرز کا این ایل ای امتحان لینے کے لیے اپنی من پسند فرم کو ٹھیکہ دے دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن نے ڈاکٹرز کا این ایل ای امتحان لینے کیلئے نجی فرم کو ٹھیکہ دے دیا ۔ نجی فرم اور پاکستان میڈیکل کمیشن میں مشترکہ معاہدہ طے پاگیا ۔

علی رضا نے ایسی فرم کو ٹھیکہ دے دیا جو صرف ایک ماہ پہلے بنائی گئی ۔ ٹپس نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے امتحان کے انعقاد کے لیے 11 کروڑ 55 لاکھ ایڈوانس مانگ لیے ۔ ہر ڈاکٹرز سے این ایل ای امتحان کی فیس وصول کی جائے گی ۔ ایک لاکھ 75 ہزار ڈاکٹرز کا رواں سال این ایل ای امتحان لیا جائے گا ۔

رپورٹ کے مطابق پی ایم سی نے نجی فرم سے دو ہزار پانچ سو سے تین ہزار لیب ٹاپس سمیت پاکستان میں 20 سینٹرز مانگے ہیں ۔ نجی فرم آٹومیٹڈ ایگزمیشن سوفٹ وئیر فراہم کرے گی ۔ اٹومیٹڈ مشین 30 منٹ میں ایم سی کیو سوالوں کا رزلٹ دے گی ۔

مزیدخبریں