اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہو سکتی ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں اسد عمر نے قوم سے ویکسین لگوانے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی درخواست بھی کی ۔
Reviewed the artificial intelligence based disease modeling analysis today in NCOC . In the absence of strong SOP enforcement and continued strong vaccination program, the 4th wave could emerge in Pakistan in July. Please adhere to sop's and vaccinate as soon as possible.
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 25, 2021
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 44 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 155 ہو گئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 924 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے ایک ہزار 52 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ ، 52 ہزار ، 917 سے تجاوز کرگئی ہے ۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آئی ہے ۔ صوبے میں کورونا وائرس کے 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی تعداد 345,546 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 325,784 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز 9062 ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 12 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10,700 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,278 ٹیسٹ کئے گئے ، اب تک 5,55,0815 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 49 ، ملتان 14 ، رحیم یار خان 6 ، سرگودھا 4 ، گوجرانولہ 4 ، راولپنڈی 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بہاولنگر میں 3 ، بہاولپور میں 2 ، فیصل آباد 2 ، قصور 2 ، مظفرگڑھ 2 ، سیالکوٹ میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1 ، پاکپتن 1 ، میانوالی 1 ، حافظ آباد میں 1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔