لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دنیا بدل گئی مگر بدقسمتی سے پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن کی منفی روش میں رتی بھر بھی تبدیلی نہیں آئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری اپوزیشن نے پہلے دن سے سارا زور حکومت کی مخالفت میں لگایا، عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، الزامات برائے الزامات کی سیاست کر کے اپوزیشن نے اپنی لٹیا ڈبو دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہو چکا، عوام مسترد شدہ ٹولے کو ہمیشہ کیلئے رد کر چکے ہیں، پاکستان کا مستقبل وزیر اعظم عمران خان جیسی شفاف اور دیانتدار قیادت سے وابستہ ہے، کرپٹ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔