اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پی اے سی پر قبضے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو تقریر سے بھی روک دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات پنجاب فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے جمہوریت کا ورد 24 گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہے، سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے، قائد حزب اختلاف کو بجٹ تقریر سے روک دینا یہ زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کے چپڑاسی اور کلرک کسی سے کم خوش قسمت نہیں ہیں، ان کے ملازمین کو صرف تنخواہ ہی نہیں دی جاتی بلکہ وہ اس سے بھی زیادہ خوش قسمت ہیں، شہبازشریف کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے بھر دیئے جاتے ہیں۔