راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے سبی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کے حملے میں پانچ جوان شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کور کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا جس سے دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصر عباس، سپاہی بشیر احمد اور سپاہی نور اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوںں کے تعاقب میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان کا امن ایسے عناصر کے ہاتھوں سبوتاژ ہونے نہیں دیا جائے گا۔