بلاول نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی بچی کائنات کے بہترین علاج کیلئے ہدایت کر دی

10:20 AM, 25 Jun, 2021

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی بچی کائنات کے آغا خان ہسپتال میں علاج کرانے کی ہدایت کر دی ۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کائنات ہماری بچی ہے ، اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر کائنات کا سندھ حکومت نہ صرف ہر طرح سے خیال رکھے گی بلکہ علاج معالجہ سرکاری خرچ پر ہو گا ۔

خیال رہے کہ 12 سالہ بچی حادثے میں شدید زخمی ہوئی جبکہ اس کی ٹانگیں اور ایک بازو بھی ٹوٹ چکے ہیں ۔ کراچی کی رہائشی کائنات کے والد ، ماں ، بھائی اور رشتے دار گھوٹکی ٹرین حادثے میں انتقال کرگئے تھے ۔

مزیدخبریں