حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی، عامر لیاقت

12:40 AM, 25 Jun, 2021

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے مریم اورنگزیب کی تنقید کا ‏جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹا کا ذکر کر رہی تھی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران عامرلیاقت حسین نے کہا دن میں ایوان میں زکوٹاجن کا ذکر ہو رہا تھا حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹا کا ذکر کر ‏رہی تھی، زکوٹاجن کا ذکر عینک والےجن کو کرنا چاہیے تھا۔

چیئرمین پی پی کی تنقید کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ بلاول کشمیر پالیسی کی بات ‏کر رہے ہیں بتایا جائے راجیوگاندھی کے دورے میں کشمیر کے بورڈ کس نے ہٹائے۔

انہوں نے اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ میں بلاول بھٹو کی تقریر کو سراہتا ہوں لیکن لاڑکانہ میں اس وقت جتنے کتے ہیں اور جس رفتار سے ان کی افزائش ہو رہی ہے، بلاول بھٹو مہربانی فرما کر ان کا ذکر بھی کر دیتے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ بلاول نے گدھوں کا ذکر تو کیا لیکن سندھ میں بڑھنے والے کتوں کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے بلاول پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گدھوں کی تعداد اس لئے بڑھی کیونکہ ہم نے کھوتا بریانی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ وہ جو لندن میں بیٹھے ہیں اگر وہ یہاں ہوتے تو پتا نہیں اور کتنے گدھے مر جاتے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے بہترین بجٹ پیش کیا اپوزیشن نے بھی ‏وزیراعظم کو تقریر نہیں کرنے دی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کو مخاطب کرتے ‏ہوئے انہوں نے کہا کہ ساتھی رکن کی حیثیت سے شرمندہ ہوں کہ آپ کے ساتھ ایسا ہوا اور پارٹی ‏کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔

مزیدخبریں