لندن:انگلینڈ کے سیکنڈ سیڈڈ اور عالمی نمبر 44 کائل ایڈمونڈ برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے میچ میں برطانوی نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپین اینڈی مرے کو شکست دے کر ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
انگلینڈ میں بند دروازوں کے پیچھے جاری مردوں ایونٹ ےک ایک میچ میں کائل مونڈ کا مقابلہ برطانوی شہرہ آفا ٹینس سٹار اینڈی مرے سے تھا جس میں کائل ایڈمونڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے سخت مقابلے کے بعد اینڈے مرے کو 6-7 (207)، 7-6 (7-5) اور 10-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
گزشتہ سال نومبر کے بعد اینڈی مرے کی یہ دوسرے میچ میں شرکت تھی جس میں ان کو ہم وطن کائل ایڈمونڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اینڈی مرے کے بھائی جیمی کے زیراہتمام یہ 6 روزہ خیراتی ایونٹ ہے جو انگلینڈ میں روہمپٹن کے نیشنل ٹینس سینٹر میں جاری ہے۔
تین گرینڈ سلام کے میچ میں کامیابی کے بعد کائل ایڈمونڈ نے کہا کہ وہ اینڈی مرے کے خلاف اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ برطانوی نمبر دو اور عالمی نمبر 44 کائل ایڈمونڈ نے مزید کہا کہ اینڈی مرے کے خلاف کامیابی کے بعدان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ سیمی فائنل میں بھی عمدہ کھیل پیش کریں گے۔