نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اسرائیل پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کے انضمام سے بازرہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہاکہ یہ انضمام نہ صرف عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی بلکہ دوریاستی حل کے لئے بھی نقصان دہ ہے اوراس سے مذاکرات کی بحالی کے امکانات بھی معدوم ہوجائیں گے۔
ادھرفلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے خبردارکیاہے کہ اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے کے انضمام کے فوری اورخوفناک نتائج برآمدہوں گے۔انہوں نے کہاکہ کئی عشروں سے اسرائیل کامقصد ہے کہ فلسطین کی زیادہ سے زیادہ اراضی کو ہتھیالیاجائے.