اہل خانہ، عزیز واقارب، دوستوں اور پرستاروں کی دعاﺅں سے صحتیابی ملی‘ ندا یاسر

11:48 AM, 25 Jun, 2020

لاہور:نامور اداکارہ ندا یاسر نے کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اہل خانہ ، عزیز و اقارب ،دوستوں اور پرستاروں کی دعاﺅں کی بدولت صحتیاب ہوئی ہوں ۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سب سے یہی کہوں گی کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہونا لیکن دوسری جانب احتیاط انتہائی لازم ہے ۔

ایس اوز پیز کے مطابق ماسک ،گلوز کا استعمال اورسماجی فاصلہ بہت ضروری ہے اور اس کے ساتھ بار بار ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود کورونا وائرس سے محفوظ رکھ کر نہ صر ف اپنے اہل خانہ بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں اور سب کو اسی سوچ کوا پنی ذہن میں رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

مزیدخبریں