لاہور:سینئر اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کے سامنے پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرانا ہے ، ہر انسان اپنے عمل کا خود ذمہ دار ہے پھر ہم کسی پر طرح طرح کی پابندیاں لگانے والے کون ہوتے ہیں۔
صوفیہ احمد نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک طبقہ ایسا ہے جو خود کو انتہائی پاکباز اور دوسروں خصوصاً شوبز میں کام کرنے والوں کے بارے میں نہ صرف منفی سوچ رکھتا ہے بلکہ اس کا بر ملا اظہار بھی کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی معاملے میں انتہائی پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتا بلکہ ہمیں اعتدال پسند معاشرے کے طور پر خود کو سامنے لانا ہوگا ۔
اگر آج ہم نے دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے تو ہمیں بہت سے معاملات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جس میں انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ ترجیح ہونی چاہیے۔