گورنر پنجاب کا یونیورسٹیوں کو فیس عدم ادائیگی پر طلبا کو فارغ نہ کرنیکا حکم

11:41 AM, 25 Jun, 2020


لاہور : گورنر پنجاب نے سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو فیس کی عدم ادائیگی پر کسی بھی طالبعلم کو فارغ کرنے سے روک دیا، گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کو عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ طور پر مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران سے معاشی مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں اور عام آدمی مشکل میں ہے.

کورونا بحران کی وجہ سے مڈل کلاس طبقے کو تعلیمی اداروں کی فیس کی ادائیگی میں مشکل آ رہی ہے، یونیورسٹیز طلبا کو فیسوں کے معاملے پر ریلیف دیں۔گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ فیس ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے کسی بھی طالب علم کا تعلیمی نقصان نہیں ہونا چاہیے، وفاقی حکومت جامعات کے حوالے سے جو پالیسی بنائے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں