دنیا بھر میں کورونا سے چارلاکھ 84ہزار سے زائد ہلاکتیں،95لاکھ افرادمتاثر

11:29 AM, 25 Jun, 2020

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 27 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 84 ہزار 972 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 38 لاکھ 67 ہزار 378 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 421 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 51 لاکھ 75 ہزار 416 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 24 ہزار 281 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 62 ہزار 554 ہو چکی ہے۔امریکہ کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 97 ہزار 668 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 541 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 40 ہزار 605 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 53 ہزار 874 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 513 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار 881 ہو چکی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 907 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 81 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 862 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 166 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 327 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 586 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 64 ہزار 689 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 644 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 39 ہزار 410 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 996 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 12 ہزار 501 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 9 ہزار 3 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 93 ہزار 254 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 25 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 91 ہزار 657 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 348 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 387 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 267 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 449 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 13 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 4 ہزار 44 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وبا کے ہاتھوں مزید 148 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 970 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 3 ہزار 903 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 760 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 81 ہزار 307 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں