اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ہرمحکمے میں کرپشن اورگندگی ہے اور وزیراعظم عمران خان کوایک ایک چیزٹھیک کرناپڑرہی ہے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے ادوار میں جعلی اسناد اور سرٹیفکیٹس پر پائلٹ بھرتی کیے، یہ شرف بھی اللہ نے عمران خان کو دیا کہ ایسے262 پائلٹس پکڑے اور انہیں سزائیں دے، پھر کہتے ہیں کہ کہاں ہے نیا پاکستان۔