امریکاپر حملہ تو ایران کونیست ونابود کر دیں گے, صدر ٹرمپ کی دھمکی

11:52 PM, 25 Jun, 2019

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو  عوام کے سارے پیسے دہشتگردی اورچھوٹی چیزوں پر خرچ کردیتے ہیں، ایران کے عظیم لوگ ان حالات کوبغیرکسی وجہ کےبھگت رہے ہیں۔

 

امریکی صدر نے کہا کہ امریکاپرکسی بھی قسم کے ایرانی حملے کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔امریکاپر کسی بھی قسم کے حملے کا جواب ایران کونیست ونابود کردے گا۔ افسوس ایرانی حکمران طاقت کی زبان سمجھتےہیں،امریکاکےپاس دنیا کی طاقتورترین فوج ہے.

 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا آج کا بیان بہت توہین آمیز اور حقائق سےنظریں چرانےوالا ہے، اب کوئی اوباما یا جان کیری نہیں ہے جو ایسے جواب پر خاموش رہے گا۔

مزیدخبریں