اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ 2002کےانتخابات جیتنےکےباوجودپیپلزپارٹی کوحکومت بنانےنہیں دی گئی، بینظیربھٹوجانتی تھی کہ عوام اُن کےساتھ ہیں وہ جمہوریت کی بحالی کےلئےپوری دنیامیں مہم چلاتی رہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مشرف پرجہاں سےاثرہوناتھاوہاں سےدباؤ ڈلوایا کہ وردی اتارو اور جمہوریت لاؤ، بینظیر میں ہمت تھی کہ وہ امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتی تھیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت اداروں کومتنازع نہ بنائے، بابراعوان کی بریت سےتاثرملاکہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاؤ یا جیل جاؤ۔ جہاں دہشتگردی سراٹھاتی ہے،پاک فوج مقابلہ کرتی ہے، فوج اہم ادارہ ہےہم اس کی عزت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن ماضی کی غلطیوں سےسیکھے، فاٹاکےالیکشن میں حکومت دھاندلی کررہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کاصوبوں سےرویہ ٹھیک نہیں ہم نےعوام کےمعاشی قتل کوروکناہے،وفاق سندھ کوفنڈزنہیں دےرہا اب تک حکومت نےاس مسئلےپرکوئی جواب نہیں دیا، سندھ میں کسانوں کانقصان پورےپاکستان کانقصان ہے، یہ صوبائی حکومت کےتمام اختیارات واپس لیناچاہتے ہیں۔ غریب کسانوں کامعاشی قتل ہورہاہے۔