نوازشریف کاجرم عوام کےحق حکمرانی کاعلم بلندکرناہے ، مریم نواز کا ویڈیو پیغام

07:58 PM, 25 Jun, 2019

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 20سال سےسیاست میں تونہیں ہوں، ہاؤس اریسٹ اور7سالہ جلاوطنی جیسی سزائیں بھگت چکی ہوں جب والدکوہائی جیکرقراردےکرسزاسنائی گئی تب بھی عدالت میں موجودتھی۔

بعدازاں ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے بذریعہ موٹروےاسلام آبادجاتےہوئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ جہازنوازشریف کےبنائےہوئےنیواسلام آبادایئرپورٹ کی جانب جارہےہیں موٹر وے بھی ماشاء اللہ نواز شریف نے بنائی ہوئی ہے، پاکستان کا ذرہ ذرہ نواز شریف نے سجایا ہے۔

مریم نواز کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نوازشریف نےپاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، قوم کی آسانی کےلیےعمدہ سڑکیں بناکرسفر آسان بنایا،موٹرویز کےذریعےصوبوں کوآپس میں ملایا لیکن افسوس ہےکہ قوم کےمحسن کوبغیرکسی گناہ یاجرم کےجیل میں ڈال دیاگیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف کاجرم قوم کےلیےکھڑاہونااورعوام کےحق حکمرانی کاعلم بلندکرناہے 3مرتبہ وزیراعظم رہنےوالاشخص عوام کےلیےقیدکی سزابھگت رہاہے۔

مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نالائق،سلیکٹڈوزیراعظم نےآج ملک کایہ حال کردیاہےکہ ترقی رک چکی ہے۔

مزیدخبریں