بگ باس کا نیا سیزن، سلمان خان 403 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے

02:51 PM, 25 Jun, 2019

ممبئی: متنازع رئیلٹی شو ’بگ باس سیزن 13‘ کے لیے بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بھاری بھر کم معاوضے میں شو کی میزبانی کے لئے ہامی بھر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد اب ٹیلی ویژن کے رئیلٹی شو ’بگ باس 13‘ کے لیے معاوضہ بڑھاتے ہوئے 26 ہفتوں کے لیے 403 کروڑ وصول کریں گے۔ اس طرح ہر ہفتے کے لیے سلمان خان 31 کروڑ وصول کر سکیں گے۔

فلم ’بھارت‘ کے ہیرو سلمان خان نے پچھلے سال ’بگ باس 12‘ کی ایک قسط کے لیے 12 سے 14 کروڑ معاضہ وصول کیا تھا۔

رواں سال 29 ستمبر سے شروع ہونے والے مشہورِ زمانہ شو میں اس بار صرف سلیبریٹیز اور معروف شخصیات ہی شرکت کریں گی۔ پچھلے سال شو میں عام عوام کو بھی بطور مہمان شامل کرنے پر شو کی ریٹنگ کافی خراب ہوئی تھی۔

مزیدخبریں