اسلام آباد: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
یاسر حسین نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران شادی بارے سوال پرکہا کہ وہ جلد شادی کریں گے لیکن کس سے کریں گے، اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقراءعزیز ان کی بہترین دوست ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
ہانیہ عامر کی ایکنی پر انہیں ”دانے دار“ کہنے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آ ج تک ہم نے جس طرح کی کامیڈی دیکھی ہے چاہے وہ انگریزوں کی ہو یا ہمارے ملک میں کی جارہی ہو اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ سب لوگ بہت غیر حساس ہیں لیکن درحقیقت کامیڈین تو بہت حساس لوگ ہو تے ہیں۔
یہ اس مذاق کو کسی اور نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہم نے کامیڈی کے حوالے سے خود کو بہت تنگ نظر بنا لیا ہے۔