اسلام آباد : قطر کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 3 ارب ڈالرز کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق تین ارب ڈالرز کی یہ رقم ڈیپازٹ اور سرمایہ کاری کی مد میں استعمال ہوگی ، اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی سہارا ملے گا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے تین ارب ڈالرز کی رقم دینے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر کی رقم پاکستان میں براہ راست جمع ہوگی ۔
Want to thank the Emir of Qatar HRH Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani for announcing US $3 Billion in #deposits and direct #investments for #Pakistan and for #Qatar’s affirmation to further develop relations between the two countries.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) June 24, 2019
انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عزم بھی دہرایا ہے اور کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ قطر پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرے گا۔
دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق قطر تین ارب ڈالر ڈپازٹ اور سرمایہ کاری کے لیے فراہم کر رہا ہے ، پاکستان کو ملنے والی رقم پر شرح سود تین فیصد کے قریب ہی ہوگا۔