لاہور: دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں آغاز ہو گیا, سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیے، زخمی بابراعظم نے بھی انجری سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔
Pakistan team training camp for Zimbabwe tour (Day One) at GSL pic.twitter.com/4jZ7qH8tps
— PCB Official (@TheRealPCB) June 25, 2018
دورہ زمبابوے کیلئے گرین شرٹس کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا , کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ کی، کیمپ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے بابراعظم سمیت تمام پلیئرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔
Training camp of Zimbabwe bound squad underway at GSL pic.twitter.com/RlUPz7vYvS
— PCB Official (@TheRealPCB) June 25, 2018
قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے جیت کی امید لگاتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی اب ایک جان ہو کر کھیلتے ہیں۔ فکسنگ پیشکش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایسی آفر پر دنیا کو نہیں اینٹی کرپشن حکام کو بتانا چاہیے۔
یاد رہے کہ پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا پھر میزبان ٹیم کے ساتھ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے۔