راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ٹیلی فون کرنے والے جعلی فوجی اہلکاروں سے ہوشیار رہیں اور یونیورسل نمبر 1135 اور 1125 کی ہنگامی ہیلپ لائن پر فوری آگاہ کریں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے عوامی آگاہی کے لیے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے جعلی اہلکار بن کر عوام کو ٹیلی فون کرنے کی رپورٹس ملی ہیں۔ جعلی اہلکار عوام سے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ نمبر وغیرہ مانگتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جعلی اہلکار مردم شماری کی تصدیق کے تناظر میں یہ معلومات مانگتے ہیں۔ عوام ٹیلی فون کرنے والے ایسے جعلی فوجی اہلکاروں سے ہوشیار رہیں اور ہرگز ایسی کالز کا جواب نہ دیں بلکہ یونیورسل نمبر 1135 اور 1125 کی ہنگامی ہیلپ لائن پر فوری آگاہ کریں۔