لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے اساتذہ سے خط و کتابت یا ان کے نام درخواستوں میں ’قابلِ احترام‘ یا ’عزت مآب‘ کےالفاظ لکھنے کو لازمی قرار دے دیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نےاس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہےجس میں اساتذہ کی عزت اور تکریم کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کوعزت و احترام دے کر ہی تعلیمی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں لہٰذا آئندہ سے اساتذہ کو خط وکتابت میں ’عزت مآب‘ یا ’قابلِ احترام‘ لکھ کر ہی مخاطب کیاجائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کی ترقیوں، تعریفی سناد اور سرکاری خط و کتابت میں بھی ان کے نام کے ساتھ آنرایبل کا لفظ لکھا جائے گا۔
اساتذہ اور درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے حکومت کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔