لاہور:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بد عنوانی کیخلاف بلا تفریق جہاد جاری رہے گا ۔
لاہور میں نیب کمپلکس کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کےخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہےگا، نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنادیا، چیئرمین نیب
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاستدانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ سیاسی شہید بن جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا، تمام کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر ہوں گی۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا ہے کہ نوٹس کے باوجود وہ نیب نہیں آتے، میگا کرپشن مقدمات کو فائلوں سے نکالا اور ان کی گرد صاف کی اور میگا کرپشن مقدمات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں