لاہور سمیت مختلف علاقوں میں گرمی کے ڈیرے،محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

11:43 AM, 25 Jun, 2018

لاہور:صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اورسورج نکلتے ہی آنکھیں دکھانے لگا درجہ حرارت40تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو بارش کی نوید سنادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے اور جبکہ کراچی میں بادل مہربان ہونگے اورموسم جزوی ابر آلود رہے گا ،جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جاے گا۔سورج نکلتے ہی آنکھیں دکھانے لگا،درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچنے کا امکان دوسری جانب جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، ، ڈی آئی خان،بہاولپور، راولپنڈی، لاہور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بادل مہربان موسم جزوی ابر آلود رہے گا ، کچھ علاقوں میں بونداباندی کا امکان ،آج زیادہ سے درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈرہیگا،ساحلی ہوائیں 23 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

مزیدخبریں