بارش کی دیوی کو راضی کرنے کیلئے بھارت میں مینڈک کی شادی

بارش کی دیوی کو راضی کرنے کیلئے بھارت میں مینڈک کی شادی
کیپشن: تصویر بشکریہ رائٹرز

بھارت:دنیا میں اگر توہم پرستی اور عجیب و غریب رسومات کا ذکرآتا ہے تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ بھارت سب سے پہلے نمبر پر ملک ہے جہاں پر ایسی خرافات جنم لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج 'گرے لسٹ' میں پاکستان کے نام کے معاملے پر جائزے کا امکان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پر بارش کی دیوی کو خوش کرنے کے لیے ریاست مدھیہ پردیش میں مینڈک کی شادی کروا دی گئی اور حیرت کی بات یہ کہ اس تقریب میں خاتون وزیر نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ مزید بتایا گیا کہ باتیں جدید دنیا کی اور عوام توہمات کے شکنجے میں، دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی لیکن بھارت میں آج بھی توہم پرستی کا راج ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر "لالیتا یادیو" نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا
مودی کے توہم پرست دیس میں مینڈکوں کی بارات خوب دھوم دھام سے نکالی گئی جبکہ خواتین ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتی رہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں دیوی کو راضی کرنے کے لئے لڑکی نے اپنی زبان کاٹ دی تھی جبکہ کتوں کے ساتھ شادی تو عام سی بات ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں