آج 'گرے لسٹ' میں پاکستان کے نام کے معاملے پر جائزے کا امکان

10:12 AM, 25 Jun, 2018

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پیرس میں جاری اجلاس میں پاکستان کا نام 'گرے لسٹ' میں آنے کے معاملے پر آج ریویو کیے جانے کا امکان ہے۔ جہاں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

24 سے 29 جون تک پیرس میں جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کا نام باضابطہ طور پر ایف اے ٹی ایف کے گرے ممالک کی فہرست سے نکالنے یا مستقل طور پر شامل کیے جانے کے معاملے پر غور ہو گا۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے آج پیرس پہنچی ہیں جہاں وہ گرے لسٹ میں پاکستان کے نام کے حوالے سے اسلام آباد کا موقف اجلاس کے سامنے رکھیں گی اور اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے اور کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گی۔

پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پہلے سے موجود قوانین میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل درآمد بھی بہتر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے 3 ماہ (جون تک) کا وقت دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے سکندر بوسن سے ٹکٹ واپس لے لیا

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 25 اپریل کو ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 27 صفحات پر مشتمل اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسگ اقدامات پر رپورٹ پیش کی تھی تاہم 22 مئی کو بنکاک کے غیر رسمی اجلاس میں اس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں