وویمنز ورلڈکپ ، پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست

10:49 PM, 25 Jun, 2017

لیسٹر: وویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں ساوتھ افریقی ٹیم نے پاکستان کو 3 وکٹوں شکست دیدی ۔ افریقی ٹیم نے 49 میں 206 رنز کا ہدف پورا کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لیسٹر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں ساوتھ افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستانی خواتین بلے بازوں نے 50اوورز کی اننگز کھیلتے ہوئے8وکٹوں کے نقصان پر اپنی حریف ٹیم کو 206رنز کا ٹارگٹ دیا،خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاویریہ 17رنز،نین عابدی 22،ثنا میر 15رنز بنا کر آوٹ ہوگئیں جبکہ ناہیدہ خان 79رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں ۔
دوسری جانب ساوتھ افریکاکی ٹیم کی جانب سے لورا نے52 ،ٹی چیٹلی نے 11رنز ،مگنون ڈو پریز نے 30رنز بنائے جبکہ شبنم اسماعیل 30 اورلزلی لی 60رنز بنا کر میچ کی بہترین کھلاڑی رہیں اور 206رنزکا ہدف 49 اوورز میں ہی مکمل کر کے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔

مزیدخبریں