راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ آرمی چیف نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عید سادگی سے منائے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑی ہے۔