ممبئی: معروف بالی و وڈ اداکارہ سری دیوی کی اے آر رحمان کیساتھ درینہ خواہش پوری ہو گئی ۔ ادکارہ کا کہنا ہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی آئندہ فلم ”موم“ آئندہ ریلیز ہوگی جس میں سری دیوی نے اے آر رحمان کے ساتھ کام کیا ۔ سری دیوی نے کہاکہ "جب روی اور میں نے فلم پر کام شروع کیا، تو محسوس ہوا کہ فلم میں رحمان کا ہونا اچھا ہو گا۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ عرصے سے ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب تھا۔ میں اس فلم کا حصہ بننے کے لئے ان کی شکر گزار رہوں گی۔ سری دیوی نے بتایا کہ فلم ”مو م“عام، جذباتی اور خاندانی فلم ہے۔ فلم میں نواز الدین صدیقی کیساتھ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
سری دیوی کی درینہ خواہش پوری ہوگی
ممبئی: معروف بالی و وڈ اداکارہ سری دیوی کی اے آر رحمان کیساتھ درینہ خواہش پوری ہو گئی ۔ ادکارہ کا کہنا ہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
08:39 PM, 25 Jun, 2017