سعودی عرب نے مزید 70پاکستانیوں کوڈی پورٹ کر دیا

05:05 PM, 25 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سعودی عرب نے مزید 70پاکستانیوں کوڈی پورٹ کر دیا،ڈی پورٹ کئے گئے تمام پاکستانی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں سزا کے طور پر پاکستان بھجوایا گیا۔سعودی عرب نے مزید 70پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں سزا کے بعد وطن واپس بھجوا دیا گیا ۔ ڈی پورٹ کئے گئے 55پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز 734اور 15پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز 736کے ذریعے لاہور لایا گیا جہاں امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی ۔

مزیدخبریں